سندھ کے محکمہ تعلیم نے صوبے میں عام انتخابات کے پیش نظر 6 سے 9 فروری تک عام تعطیلات کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے محکمہ تعلیم نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 5 فروری کو صوبے بھر میں کشمیر ڈے کی تعطیل کا اعلان کیا جا چکا ہے ، 5 سے 9 فروری تک تمام نجی و سرکاری سکولز، کالجز اور جامعات بند رہیں گی، تعطیلات سے متعلق سمری وزیراعلیٰ ہاوس کو ارسال کر دی گئی ہے ، سمری کی منظوری کے بعد تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔