بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ سوجوائے گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں سہانا خان نے یتیم لڑکی کا کردار ادا کرنا تھا اور شاہ رخ خان فلم میں اس یتیم لڑکی کو بچانا تھا تاہم کنگ خان نے اپنی بیٹی کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے انکار کے بعد یہ فلم غیر معینہ مدت کے لیے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ فلم ‘دی آرچیز’ کی ریلیز سے قبل مداحوں کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم میں اپنی بیٹی سہانا خان کے ہمراہ نظر آئیں گے۔ مداح کنگ اور ان کی بیٹی سہانا کو بڑی سکرین پر ایک ساتھ دیکھنا چاہتے تھے۔
رپورٹ کے مطابق سہانا خان کی ڈیبیو فلم ’دی آرچیز‘ پر ہونے والی تنقید کی وجہ سے شاہ رخ خاننے اپنی بیٹی کے ساتھ فلم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ نہیں چاہتے کہ آنے والی فلموں میں بھی اُن کی بیٹی کا موازنہ ساتھی اداکاروں سے کیا جائے۔
واضح رہے کہ سال 2023 میں شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو ایک کے بعد ایک بلاک بسٹر فلمیں دی، جن میں فلم ’پٹھان‘، ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ شامل ہیں جبکہ اب وہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’انشاء اللہ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ مذکورہ فلم کی کاسٹ میں عالیہ بھٹ اور سلمان خان بھی شامل ہیں۔