مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائرز مریم نواز نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سنگین جرم کیا ہے، سائفر لہرا کرقومی سلامتی سےکھیلا،ان سےوہی سلوک ہوناچاہیے جودہشتگردوں سےہوتاہے،بانی پی ٹی آئی کی سزا پر نوازشریف نےکسی کومٹھائی نہیں کھلائی،نوازشریف نے کبھی قومی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی۔
ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے سلسلے میں ہارون آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کہتےتھےنوازشریف کی سیاست ختم کردیں گے،آج وہی نوازشریف ہے اور عوام کا سمندر ہے،نوازشریف کی سیاست ختم کرنےوالے آج لوگوں کاسمندردیکھ لیں ،نوازشریف پرظلم کرنےوالےگھروں کوچلےگئےنوازشریف نے کبھی قومی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیںبانی پی ٹی آئی نےسائفرلہراکرقومی سلامتی سے
کھیلا، کیا سیاسی جماعتیں شہدا کی یادگاروں پرحملےکرتی ہیں؟صادق وامین کا سرٹیفکیٹ دینے والاثاقب نثارمنہ چھپاتاپھررہاہے۔ نواز شریف کوسزاہوئی توبانی پی ٹی آئی مٹھائی کھلا رہا تھا، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی سزاپرنوازشریف نےکسی کومٹھائی نہیں کھلائی۔
مریم نواز نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نےکہہ دیاسب سےکرپٹ دورپی ٹی آئی کاتھا، نواز دورم یں کرپشن کاایک کیس نہیں ملا،پی ٹی آئی دورمیں گوگی بھی آگئی،آپ کی روٹی مہنگی ہوتونوازشریف نظرآتاہے ،نوازشریف کوبیٹے سےتنخواہ نہ لینےپرسزاہوئی۔