سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کیلئےمقررکر دیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت عدالت عظمیٰ کا تین رکنی بینچ 28ستمبر کو فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کرے گا، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہیں ۔
یاد رہےکہ جسٹس فائزنے فیض آباد دھرنا کیس میں تحریک انصاف، ایم کیو کیو ایم کیخلاف آبزرویشن دی تھیں، اور اسی کیس کے باعث جسٹس فائز عیسٰی کو برطرفی کے ریفرنس کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔