الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے نگران حکومت کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) میں بنیادی اصلاحات سے روک دیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ایف بی آر میں اصلاحات روکنے سے متعلق حکومت کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس کے مطابق میڈیا میں رپورٹ ہوا ہے کہ حکومت ایک آرڈیننس کے ذریعے ایف بی آر میں بنیادی اصلاحات لانا چاہتی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ حکومتی اداروں میں اصلاحات حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتی ہے اور ان اصلاحات کا مقصد اداروں اور حکومتی کارکردگی بہتر بنانا ہوتا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 230 کے تحت نگران حکومت کا دائرہ اختیار محدود ہے اور نگران حکومت کا دائرہ کار سیکشن 230 میں واضح کر دیا گیا ہے۔