سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شہباز نے آئی پی پی صدر عبدالعلیم خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) کے صدر عبد العلیم خان نے پی پی 149 میں ایک اورکامیابی سمیٹ لی، ن لیگ کے ٹکٹ کے امیدوار اور سابق ایم پی اے چوہدری شہباز نے بھی ان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
آئی پی پی رہنما شعیب صدیقی کا کہنا تھا لیگی رہنماؤں کا پی پی ایک سو انچاس کی انتخابی مہم میں ساتھ دینے پر شکر گزار ہیں۔
شہبازچوہدری نے کہا کہ پارٹی فیصلوں کے پابند ہیں، دل و جان سے" عقاب "کی انتخابی مہم چلائیں گے۔
خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا یونین کونسل کی سطح پر مسلم لیگ ن کے تمام کارکنوں کو ڈیوٹیاں سونپ دی گئی ہیں، مریم نواز اور عبدالعلیم خان کو کامیاب کرائیں گے۔
شعیب صدیقی نے لیگی رہنماوں کا شکریہ ادار کرتے ہوئے کہا انشاء اللہ آٹھ فروری خوشخبری کا دن ہوگا۔