ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 25 جنوری سے 29 جنوری تک مزید 2 ہزار 697 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، وطن واپس جانے والے غیرقانونی افغان باشندوں میں 914 مرد، 765 خواتین اور 1018 بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 110 گاڑیوں میں 132 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 29 جنوری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 78 ہزار سے زائد افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔