آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں تیراکی کے دوران شارک کے حملے سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی ہاربر میں لارین او نیل نامی خاتون کو تیراکی کے دوران شارک نے ٹانگ پر کاٹ لیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔
مدد کے لیے خاتون کی چیخ و پکار سن کر مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، 29 سالہ متاثرہ خاتون کو بعد میں ہسپتال منتقتل کر دیا گیا۔
سڈنی ہاربر بیل شارک کے لیے ایک مشہور مسکن ہے لیکن اس علاقے میں ایسے واقعات بہت کم رپورٹ ہوتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں امریکا کے علاوہ کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ شارک حملے ریکارڈ ہوتے ہیں۔
2023 میں شارک حملوں کے 14 کیسز سامنے آئے اور آسٹریلوی ڈیٹا بیس کے مطابق ان میں سے چار مہلک تھے۔