بلوچستان حکومت کےماتحت وفاقی سرکاری ملازمین کیلئےمراعاتی پیکج کا اعلان کردیا گیاہےنئےپیکج کا اطلاق بلوچستان میں تعینات پی اےایس اور پی ایس پی افسران پر ہوگا ۔
بلوچستان حکومت کےماتحت وفاقی سرکاری ملازمین کیلئےمراعاتی پیکج کے لیے درکار رقم وفاقی حکومت فراہم کرے گی ادائیگی طریقہ کاربلوچستان حکومت کی مشاورت سےطےکیاجائےگا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےنظرثانی شدہ مراعاتی پیکج کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
سیکرٹریٹ میں تعینات افسران کوایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کےمساوی خصوصی بلوچستان الاؤنس دیا جائےگا فیلڈ میں کام کرنے والے افسران کو بھی خصوصی بلوچستان الاؤنس ملے گا فیلڈ افسران کو ایک ماہ کی تنخواہ کا ایک سو پچاس فیصد فیلڈ الاؤنس ملے گا
بلوچستان میں ایک سال کی سروس مکمل ہونےپر ایئر ٹکٹ کے پیسےنقد ادا کیےجائیں گے خصوصی پیکج کے بعد 2009 کا پیکج ختم ہوجائے گاایئرٹکٹ کی مونٹائزئشن دو بنیادی تنخواہوں کے مساوی ہوگی۔