ریاستی اداروں کے خلاف مخصوص سیاسی جماعت کا من گھڑت پروپیگنڈہ ایک بار پھر بری طرح بے نقاب ہوگیا۔
مخصوص سیاسی جماعت اپنےمزموم عزائم کے حصول کے لئے ہرحد پارکرگئی،سوشل میڈیاپرمخصوص سیاسی جماعت کےہینڈلرز نے غلام شبیرنامی شخص کی ویڈیو وائرل کی۔
ویڈیو میں غلام شبیر نامی شخص ریاستی اداروں کےخلاف غلیظ زبان استعمال کر رہا ہے،پروپیگنڈا اکاؤنٹس نے غلام شبیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مذموم مقاصد کےحصول کے لئے وائرل کی۔
Fabricated #propaganda against state institutions exposed yet again!
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 29, 2024
Crossing all bounds for nefarious aims, they virally spread a video of Ghulam Shabbir using foul language.
Ghulam Shabbir admitted to making the statement after being tempted by money from #PTI.#SamaaTV pic.twitter.com/XmHEvx30HH
قانون نافذکرنےوالے اداروں نےجب تفتیش کی تو ہوشروبا انکشافات سامنے آ گئے،غلام شبیرکا اعترافی بیان بھی منظر عام پر آگیا،رپورٹس کے مطابق غلام شبیر ڈی جی خان کا رہائشی ہے،چند پیسوں کے عوض مجبور غلام شبیر سے مخصوص سیاسی جماعت کے کارندوں نے ریاستی اداروں کے خلاف ویڈیو بنوائی اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ شروع کر دیا
غلام شبیر نے اعتراف کیا کہ؛”اُس نے پی ٹی آئی سے پیسوں کی لالچ میں آکر یہ بیان دیا“مخصوص سیاسی جماعت کا یہ پروپیگنڈہ بیرونی ممالک سے ریاستی اداروں کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جارہا ہے
غلام شبیر نےاعترافی بیان کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کےخلاف نعرے بازی پر معافی بھی مانگی،ویڈیو مخصوص سیاسی جماعت کے ہینڈلر وقار خان نے شیئر کی جو کہ امریکہ میں رہائش پذیر ہے،وقار خان میری لینڈ یو ایس اے میں پی ٹی آئی کا صدر ہے۔
وقار خان باہربیٹھ کرمسلسل پاکستان اوراداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے،اِس غلیظ پروپیگنڈامیں پارٹی لیڈرشپ کی شمولیت شرمناک اورقابل مذمت ہے،سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف غلیظ پروپیگنڈہ مخصوص سیاسی جماعت کا وطیرہ بن چکا ہے۔
گزشتہ کچھ عرصے کےدوران بھی مخصوص سیاسی جماعت نے اعلیٰ عدلیہ کو بھی نشانہ بنایا،مخصوص سیاسی جماعت کی لسبیلہ شہداء کی شہادت پربے بنیاد پروپیگنڈہ اورشہداء کے لواحقین کی دل آزاری بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے
یہ پروپیگنڈہ اس بات کی عکاسی کرتا ہےکہ”مخصوص سیاسی جماعت ملک دشمن عناصر کےساتھ مل کر پاکستان کو بدامنی اورانتشار کی بھینٹ چڑھانا چاہتی ہے“
اِسی طرح ملک سے باہربیٹھے سیاسی جماعت سےجڑے اوراکاؤنٹس بھی ہر قمیت پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنےکا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔