سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل روکنےکی درخواست پر الیکشن کمیشن کےوکیل نے قانونی دستاویزات پیش کرنے کی مہلت مانگ لی۔
لاہورہائیکورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل روکنے کیلئے دائردرخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عالیہ کی سربراہی 3رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل الیکشن کمیشن نے استدعاکی کہ ہم مزید کچھ قانونی دستاویزات پیش کرنا چاہتےہیں،مہلت دی جائے،عدالت نےالیکشن کمیشن کے وکیل کی استدعامنظور کرلی۔
عدالت نےہائیکورٹ کےدائرہ اختیارسےمتعلق دلائل طلبی اوردرخواستگزار کےوکیل کو قانونی دستاویزات پیش کرنےکی ہدایت کررکھی ہے،بانی پی ٹی آئی نےجیل ٹرائل روکنےکی استدعا کررکھی ہے۔