استحکام پاکستان کے صدر عبدالعلیم خان نے حبیب اللہ روڈ پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے لوگوں سےکہاکہ خدمت کرتےہوئےکسی سےیہ نہیں پوچھناکہ اس نےہمیں ووٹ دیایانہیں، آج مجھےسیاست میں اس علاقےکی وجہ سےجاناجاتا ہے۔
آئی پی پی کے صدرعبدالعلیم خان نے حبیب اللہ روڈ پر جلسہ سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ مائیں،بہنیں،بیٹیوں کاشکریہ ادا کرتا ہوں ، میں نےوعدہ کیاتھا کہ اس علاقےکی ترقی کےلیےاپنا کرداراداکروں گا،22سال بعدمیں سرجھکاکریہاں نہیں آیا،اس علاقے نے ہمیشہ مجھے بہت عزت دی ہے،آج مجھےسیاست میں اس علاقےکی وجہ سےجاناجاتا ہے،لوگ مجھےووٹ دیں یانہ دیں مگرمیں اس علاقےکی خدمت کرتارہوں گا،میرےبعدمیرےبیٹےاس علاقےکی خدمت کریں گے،ہم اس علاقےکیلیےراشن ،کفالت پروگرام لیکرآئے،میں حلف لیکرکہتاہوں کہ ہرمستحق گھرکی خدمت کی،میں خودایک ایک گھرتک گیا،کسی کواپنےدفترنہیں بلایا،میں اپنے لوگوں سےکہاکہ خدمت کرتےہوئےکسی سےیہ نہیں پوچھناکہ اس نےہمیں ووٹ دیایانہیں،اس حلقےمیں18ہزارسےزائدگھروں کی خدمت کررہے ہیں،حلقےمیں70سےزائدواٹرفلڑیشن پلانٹ اور13ڈسپینسریز کام کررہی ہیں۔