سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہم بہت پیچھے چلے گئے ہیں، جو پاکستان چھوڑ کرگیا تھا وہ نظر نہیں آتا۔
سیالکوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں قائد ن لیگ نوازشریف نے کہا کہ 2017 کا پاکستان بہتر تھایا2024 کا بہتر ہے؟ ہرچیز مہنگی کردی گئی،بل مہنگے کردیے گئے، روٹی، پیٹرول کی قیمتیں کتنی بڑھادی گئیں، قوم پر کتنا ظلم کیا گیا، ہماری حکومت نہ ختم کی جاتی توکوئی بیروزگار نہ ہوتا۔
نوازشریف آئندہ ہر نوجوان تک پہنچنے کی کوشش کریں گے، ہنرمند نوجوانوں کو قرضے دیں گے، یہ موٹر وے اس معیار کی نہیں جس معیار کی میں بنوانا چاہتا تھا، لاہورسے سیالکوٹ ٹرین مںصوبہ شروع کریں گے۔
جلسے سے خطاب میں صدر ن لیگ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام نے نوازشریف کو دوبارہ مینڈیٹ دیاتودن رات محنت کرےگا،8 فروری کوپاکستان میں ترقی اورخوشحالی کادورشروع ہوگا، فروری کو ہیرپھیرکو دفناناہے،شیرپرمہرلگانی ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میں کہتا ہوں تیرپرایک نقطہ لگادو وہ شیربن جائے گا، ن لیگ کے منشور کا بنیادی نکتہ یہی ہے نو جوانوں کو ٹیکنالوجی دیں گے، آج پاکستان کا نوجوان نوازشریف کی طرف دیکھ رہا ہے، نوازشریف کاہی دور تھا جب بچوں کو لیپ ٹاپ دیے گئے۔
صدر ن لیگ نے کہا کہ ایک سیاسی مہربان آج کل مختلف کارڈ دکھارہےہیں، عوام یلوکارڈ دکھا کرانہیں میدان سےباہرکردیں گے،مزید کہا کہ نوازشریف حکومت کا تختہ الٹ کر ترقی،خوشحالی کا سفر ختم کیا گیا، نوازشریف،ن لیگ ترقی اور خوشحالی کے سفر کا دوبارہ آغازکرے گی۔
جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ شیر پر جتنی مہریں لگیں گی ملک اتنی ترقی کرےگا، نوازشریف کا کوئی ووٹر8فروری کوگھرنہ بیٹھے، کہا جو شخص آپ کے ہاتھ میں پیٹرول بم دیتاہےوہ آپ کا ہمدرد نہیں، جن بچوں سے ریاست پاکستان پرحملہ کرایا وہ جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔