جہلم میں ڈکیتی مزاحمت پر ہونے والے پراپرٹی ڈیلر کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا مقتول کی بیوی اور سالی ہی قتل میں ملوث نکلی۔
تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل منگلہ روڈ گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر پراپرٹی ڈیلر کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ مقتول مبشر کی بیوی اور سالی قتل میں ملوث نکلی۔ دو ملزمان شیخوپورہ سے گرفتار کر لئے گے۔
پولیس کے مطابق 22 جنوری کی رات کو ملزمہ اقصی اور اسکی بہن زوبیہ نے دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر مبشر کو تیز دھار الے سے قتل کیا۔ ملزمان نے مقتول مبشر کو رسیوں سے باندھ کر بے تیز دھار الے سے گلہ کاٹ کر قتل کیا، شوہر کی ہلاکت کے بعد ملزمہ اقصی اور اسکی بہن زوبیہ نے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔
دونوں بہنوں کی شیخوپورہ کے رہائشی دو بھائیوں رجب علی اور شہباز علی سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔ دونوں ملزمہ بہنیں مقتول کو راستے سے ہٹا کر دونوں ملزمان بھائیوں سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ ملزمان سے الہ قتل برامد کر لیا گیا چاروں ملزمان نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔