محکمہ موسمیات نے جمعہ سے اتوار تک ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 22 سے 24 ستمبر تک ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے، محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔
اعلامیے کے مطابق مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے تحت سندھ، کراچی، حیدرآباد سمیت بیشتر علاقوں میں آندھی اور موسلادھار بارش متوقع ہے۔
اس عرصے کے دوران سبی، قلات، لسبیلہ،کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد بھی بارش ہوگی، نشیبی علاقے زیرآب اور آندھی سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔