سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے’حیا بائےرابی‘ کے نام سےکپڑوں کا برانڈ لانچ کر دیا۔
رابی پیرزادہ نےاپنےسوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔جس میں انہوں نے ’حیا بائےرابی‘ کے نام سے کپڑوں کا ایک برانڈ لانچ کرنے کی خبردی ۔پوسٹ میں لکھا کہ ’ آخرکار مجھے اب ’حیا بائےرابی‘کا پہلا آڈٹ مل گیا۔
سابق گلوکارہ نے کہا میں’حیا بائےرابی‘کو پاکستان میں اعلیٰ ترین معیار کےساتھ کپڑوں کا بہترین برانڈ بنانے اور رابی پیرزادہ فاؤنڈیشن میں کام کرنےوالی خواتین کی مدد کرنے کے لیے پر عزم ہوں،مجھے دعاوں میں یاد رکھیں۔
Finally got the first audit of #hayabyRabi , I want to make it the best clothing brand of Pakistan with highest quality and serve for our women working in #rabipirzadafoundation
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) January 26, 2024
Pray for me 🤲🏻
#PakistanExposes pic.twitter.com/lkcLqzpU4C
یاد رہےکہ رابی پیرزادہ کا شمار پاکستان کی سابق پاپ گلوکارہ،نغمہ نگار اور ٹیلی ویژن میزبان طور پر ہوتا تھا،انہوں نے اپنےکیرئیرکا آغاز 2004 میں کیا،ان کا اپنا پہلا گانا ’ڈاہڈی کڑی‘ 2005 میں ریلیز ہوا۔