پنجاب میں 24 گھنٹے کےدوران نمونیہ سے مزید تیرہ بچے انتقال کر گئے۔
محکمہ صحت پنجاب کےمطابق صوبےمیں ایک ہزارایک سو بائیس نئےکیس بھی سامنے آگئے، فیصل آباداور شیخوپورہ 4،4 ،گوجرانوالہ سے3،بہاولپورمیں 2اموات رپورٹ ہوئیں۔
رواں ماہ نمونیہ سےجاں بحق بچوں کی تعداد233 ہوگئی،جنوری کےدوران نمونیہ کے مجموعی کیسز کی تعداد 12,719 ہوگئی
محکمہ صحت پنجاب نے والدین کو بچوں کو سردی سے بچانے اور حفاظتی ٹیکوں کا کورس لازمی مکمل کرانے کی ہدایت کی ہے۔