سابق سپیکر الٰہی بخش سومر و کے انتقال کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے فیملی ترجمان نے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیدیا۔
سومرو فیملی کے ترجمان رضوان خان سومرو کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو کی اہلیہ کا انتقال دو روز قبل ہوا ہے ، سومرو صاحب کے انتقال کی خبر جھوٹی ہے جو نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کی جانب سے نشر کی گئی تھی تاہم بعد میں چینل کی جانب سے معذرت کر لی گئی۔
خیال رہے کہ نجی ٹی وی کی جانب سے خبر چلائے جانے کے بعد دیگر میڈیا پر بھی یہ خبر گردش کرتی رہی کہ سینئر سیاست دان الہٰی بخش سومرو انتقال کر گئے ہیں ۔
جھوٹی خبروں میں فیملی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ الہٰی بخش سومرو کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھےاور حرکت قلب بند ہونے کے باعث آج کراچی میں انتقال کر گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ سینئر سیاست دان الہٰی بخش سومرو اسپیکر قومی اسمبلی ،متعدد بار وفاقی وزیراور سینیٹ کے بھی رکن رہ چکے ہیں۔