شہبازشریف لاہور ایئرپورٹ سے لندن کیلئے روانہ ہوگئے۔شہبازشریف بذریعہ دوحہ لندن جائیں گے۔
شہباز شریف لندن میں نوازشریف سے اہم معاملات پر گفتگو کریں گے۔ سابق وزیراعظم کچھ روز قبل ہی لندن سے پاکستان پہنچے تھے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شہبازشریف نواز شریف کے لیے اہم پیغام لے کر جا رہے ہیں۔نواز شریف،شہباز شریف اور مریم نواز کی جمعے کو اہم ملاقات ہوگی، نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے حتمی پروگرام کے علاوہ الیکشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لندن روانہ ہوئیں۔ پارٹی کی سکریڑی مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نواز شریف کے بلانے پر لندن جارہے ہیں۔