لاہورشہرخشک سردی کی لپیٹ میں یخ بستہ سردہوائیں چلنےکی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی وجہ سے اسموگ میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق لاہورشہرکادرجہ حرارت 6 سنٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے،آج شہرکادرجہ حرارت کم سےکم 4 سنٹی گریڈرہنےکا امکان ہے،4کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےسردہوائیں چل رہی ہیں۔
دھند کےباعث موٹروےکومتعدمقامات سےبندکردیا گیا،ایئرپورٹ،رنگ روڈ اورجی او آر کےعلاقوں میں دھند کے ڈیرے ہیں۔
خشک سردی سےشہری نزلہ زکام اورچھاتی کےانفیکشن میں مبتلا ہونے لگے،طبی ماہرین کاکہنا ہےکہ شہری سخت سردی سے خود کو بچا کر رکھیں۔
شدیددھندکےباعث 23 پروازیں منسوخ کردی گئیں، جبکہ تین پروازوں کو متبادل ائیرپورٹ پراتارلیا گیا،ابوظہبی سیالکوٹ پی کے178 کولاہوراتارا گیا،اسلام آباد ابوظہبی کی 2 پروازیں منسوخ کی گئیں،پی کے233،شارجہ ای ار702 بھی منسوخ کر دی گئی۔