پاکستان اور روس کےدرمیان کھیلوں کےشعبوں میں تعاون کا معاہدہ طے پاگیا، فریقین نے ماسکو میں معاہدے پر دستخط کردیئے ۔
ماسکو میں پاکستانی سفارتخانے کے جاری اعلامیے کے مطابق معاہدے پر پاکستانی سفیر خالد جمالی اور روسی وزیر کھیل نے دستخط کئے ۔
معاہدے کے مطابق دونوں ممالک خصوصی افراد کےکھیل ، کھیلوں کی تعلیم و ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر سمیت کھیلوں کے شعبوں میں ایک دوسرے سے وسیع پیمانے پر تعاون کریںگے ۔
پاکستان اور روس کےدرمیان ہونے والےمعاہدے کے مطابق کھیلوں کے حوالے سے باہمی تربیت ، سیمینارز کا انعقاد اور وفود کے تبادلے بھی معاہدے کا حصہ ہیں ۔