پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نے کہا ہے کہ لڑکیوں اورلڑکوں دونوں کو تعلیم حاصل کرنےکا مساوی حق ہے،پاکستانی کے ہر بچے کو تعلیم سے آراستہ کرنے کا عہد کرتے ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر برائےپاکستان جین میریٹ نے ایک پیغام میں کہا کہ جامع معیاری تعلیم امن، ترقی،غربت کےخاتمےکیلئےبہت ضروری ہے،لڑکیوں اورلڑکوں دونوں کو تعلیم حاصل کرنےکا مساوی حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقریبا 26 ملین بچےاسکولوں سےباہرہیں،جو بچےاسکول میں ہیں وہ ناکافی تعلیم حاصل کر رہےہیں،ہر بچہ اچھی تعلیم کا مستحق ہےآج اسے پورا کرنےکا عہد کرتے ہیں۔
جین میریٹ نے کہا کہ 2014 سے برطانیہ نے پاکستان بھر میں باوقار تعلیم تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تقریباً 5.8 ملین بچوں کی براہ راست مدد کی ہے۔مجھے خوشی ہے کہ حکومت اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ یہ سفر جاری ہے۔