کوئٹہ میں سبزیاں شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہوگئیں،سبزیوں کی فی کلو قیمت میں 50 روپے تک اضافہ کردیا گیا۔ ٹماٹر 180 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے تو مٹر، ادرک اور لہسن کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں ٹماٹر 30 روپے اضافے کے ساتھ 180 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے ، بھنڈی ،مٹر ادرک ، لہسن سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی 30 سے 50 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔
سبزیوں کی قیمتیں اچانک کیا بڑھیں شہریوں کے اوسان خطا ہو گئے، شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی غیر فعالیت کی وجہ سے مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ ان کی روزمرہ کی مشکلات کم ہوسکیں۔