ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 23 جنوری کو مزید 708 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، وطن لوٹنے والے افغان شہریوں میں 194 مرد، 156 خواتین اور 358 سے زائد بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے درجنوں گاڑیوں میں متعدد خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم 23 جنوری کو سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور پر 4 لاکھ 74 ہزار سے زائد افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔
Update on #AfghanRepatriation 🌍 474,264 illegal #Afghans have left #Pakistan, with 194 men, 156 women, and 358 children returning on this day alone.
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 24, 2024
The commitment to a safe and organized repatriation process continues. #SamaaTV pic.twitter.com/5OyTBy5k5j
واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وجہ سے کراچی میں اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔