وزارت خزانہ نےساڑھے 4 ارب ڈالرکے بیرونی فنانسنگ گیپ سےمتعلق اطلاعات کوردکردیا
حکومت رواں مالی سال مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے پر عزم ہےمالی سال 2023-24 کے بجٹ پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کےساتھ آئندہ اقتصادی جائزے کی کامیاب تکمیل کے راستے پر ہیں حکومتی اہداف پورے کرنےکیلئےوزارتوں اورصوبائی حکومتوں کےساتھ مصروف عمل ہیں۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جون میں قرض معاہدےکے وقت تمام اعدادوشمار شیئرکئےتھے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے تحت تمام امور پر پیش رفت کی نگرانی جاری ہے۔