معروف امریکی ویب سائٹ بلومبرگ کےمطابق نوازشریف پاکستانی معیشت کے لیے بہتر آپشن ہیں،پاکستانی معیشت کو سب سے بہتر ن لیگ کی حکومتوں نے سنبھالا ہے۔
عالمی مالیاتی خبررساں ادارے بلوم برگ کےمطابق نوازشریف کے ادوار میں مہنگائی اوربےروزگاری 14.5 فیصد رہی،بانی پی ٹی آئی کے دوران میں 16.1 فیصد اورپی پی پی ادوار میں 17.2 فیصد رہی،الیکشن جیتنے والی پارٹی کے لیے حکومت آسان نہیں ہوگی۔
بلوم برگ کےمطابق مہنگائی 30 فیصدہےاوربےروزگاری بھی عروج پرہے،نئی حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط پرمعیشت چلانی پڑے گی،سبسیڈی ختم اور ٹیکسوں میں اضافےجیسے غیرمقبول فیصلےکرنے ہونگے،رواں سال پاکستان میں ترقی کی شرح 2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ پرردعمل میں سابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نےٹوئٹ میں کہاکہ سیاسی مخالفین کےمقابلے میں نوازشریف نےبہترین معاشی کارکردگی دکھائی۔