معروف امریکی ویب سائٹ بلوم برگ کے مطابق مودی کے اقتدار میں بھارت سیکولر ریاست ہونے کا مقام کھوچکا ہے۔
بلوم برگ کے مطابق انتخابات کے پیشِ نظر بھارت میں مودی سرکار کے ہندو پرست متعصبانہ اقدامات جاری ہے، مودی سرکار بھارت کو سیکولر ریاست ظاہر کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت سیکولر ریاست ہونے کا مقام کھو چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے بھارت میں بڑھتی ہوئی قوم پرستی کا بھرپور فائدہ اٹھایا، جسکی واضح مثال رام مندر کی تعمیر ہے، 2014 کے کے انتخابات میں کامیابی مودی کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور رام مندر کی تعمیر کے وعدے پر ملی اور تب سے لے کر ابتک مودی کا اقتدار میں آنے کے لیے ہندوتوا نظریہ ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال ہوتا رہا۔
بلوم برگ کے مطابق 2024 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مودی حکومت کے ایجنڈے میں متنازعہ مندر کی تعمیر شامل ہے، رام مندر کی تعمیر کے وعدے پر مودی اپنی سیاست چمکاتا رہا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مودی بھارت میں پچھلے 10 سال سے جاری کرپشن، معاشی بحران، بے روزگاری اور مہنگائی کو ختم کرنے میں ناکام رہا، حکومت میں بدلاؤ انتہائی ضروری ہے، گھمنڈ کا شکار مودی عوام کو خاطر میں نہیں لاتا، مودی کے انتہاء پسند اقدامات کے سامنے ہم عوام بے بس ہیں۔
بلوم برگ رپورٹ کے مطابق 2024 کے کے انتخابات میں کامیابی کے بعد مودی سرکار کا بھارت ہندوتوا نظام راج کرنے، متنازع مندروں کی تعمیر اور مسلمانوں پر زمین تنگ کرنے کا وعدہ شامل ہے۔