وفاقی وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی کہتے ہیں انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سےگریز کیا جائے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وفاقی وزیراطلاعات مرتضٰی سولنگی نےبتایا الیکشن کوریج کیلئےغیرملکی مبصرین کو 49 ویزے جاری کردئیے ہیں۔32 درخواستوں پرپراسیس جاری ہے،پاکستان میں بھی 6 ہزار سے زائد صحافیوں کو ایکریڈششن کارڈز دےدئیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر نےمزیدکہاغیرملکی صحافی مبصر کراچی، لاہور،اسلام آباد کے لیے اجازت نامے لےرہے ہیں،روس کی طرف سے 8، جاپان سے13 درخواستیں پراسس میں ہیں،کینیڈا سے 5 پارلیمنٹ کے ارکان نے درخواستیں دی ہیں، کامن ویلتھ سے 5 درخواستیں پراسس میں ہیں۔
انہوں نےمزیدکہا بین الاقوامی صحافی اورمبصرکراچی،لاہوراوراسلام آبادکیلئے اجازت نامے لےرہے ہیں،ان 3 شہروں کےعلاوہ اگر کوئی غیرملکی صحافی کسی دوسرے شہر جانا چاہے تو اس کا کیس ٹو کیس جائزہ لیں گے۔