ملکی تبادلہ مارکیٹس میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار رہا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے دن انٹر بینک میں ڈالر 32 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 53 پیسے ہو گئی۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں اکاروبار کے دوران امریکی ڈالر مہنگا ہوا تھا جس کے بعد اس کے نرخ 280 روپے پر پہنچ گئے تھے تاہم کاروبار کے اختتام پر پاکستانی روپے کی قدر بڑھ گئی۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں غیرقانونی کرنسی ایکسچیج کیخلاف کارروائیوں کے بعد سے گزشتہ کئی مہینوں سے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان ہے۔ آئی ایم ایف سے 700 ملین ڈالر کی قسط موصول ہونے کے بعد بھی روپیہ کی قدر میں کمی کا رجحان رہا تاہم آج ڈالر کی قدر میں دوبارہ معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔