انٹربینک میں روپے کی قدر میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، امریکی ڈالر 5 پیسے مزید سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 5 پیسے کمی ہوگئی، جس کے بعد نرخ 279.90 روپے سے کم ہوکر 279.85 پر آگئے۔
انٹربینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر مہنگا ہوا تھا جس کے بعد اس کے نرخ 280 روپے پر پہنچ گئے تھے تاہم کاروبار کے اختتام پر پاکستانی روپے کی قدر بڑھ گئی۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں غیرقانونی کرنسی ایکسچیج کیخلاف کارروائیوں کے بعد سے گزشتہ کئی مہینوں سے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان ہے۔ آئی ایم ایف سے 700 ملین ڈالر کی قسط موصول ہونے کے بعد بھی روپیہ کی قدر میں کمی کا رجحان رہا تاہم آج ڈالر کی قدر میں دوبارہ معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 280 ، اوپن ریٹ1 28 روپے سے نیچے آگئے ، ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن ریٹ کے درمیان فرق گھٹ کر1.09 روپے رہ گیا، آئی ایم ایف شرائط پر شرح تبادلہ مارکیٹ فورسز پر مبنی ہونے سے اتار چڑھاؤ بھی دیکھا گیا۔