پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال میں بہتری آنے کے بعد دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں ملکوں نے اپنے سفیروں کو 26 جنوری سے عہدوں پر واپس بھیجنے پر اتفاق کیا۔
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی، دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ حسین عامر عبدالہیان 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔