معاشرے میں بڑھتی ہوئی طلاقوں کے پیش نظر معروف اداکارہ ریشم نے مداحوں سے سوال کیا ہے کہ کیا آج کے دور میں شادی ایک فلاپ شو ہے؟
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے بڑھتی ہوئی طلاقوں کے پیش نظر انسٹا گرام پر شیئر کردہ وڈیو میں مداحوں سے سوال کیا ہے کہ ’ کیا شادی ایک فلاپ شو ہے؟
اداکارہ ریشم نے کہا کہ ’محبت کی انتہا اور پھر شادی اور پھر بیزاری اور دوریوں کا کھولتا ہوا سمندر، کیا شادی آج کے دور میں ایک فلاپ شو ہے، کیا کہیں گے آپ؟
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ریشم نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام اس وقت شیئر کیا جب کرکٹر شعیب ملک کی بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو طلاق جبکہ اداکار ثناء جاوید سے شادی کی خبریں منظر عام پر آئیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ ریشم نے چند ماہ قبل ایک انٹرویو میں شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شادی کے بارے میں سوچتی بھی ہیں اور شادی کرنے کی خواہش بھی رکھتی ہیں لیکن وہ جس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہیں ویسا شخص انہیں ابھی تک نہیں ملا۔