پشاور میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر باپ نے بیٹے کا قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق پشاور میں واقعہ تھانہ بڈھ بیرکی حدود میں باپ بیٹے کے درمیان سیاست پر بحث وتکرار ہوئی۔ ملزم بیٹے کو سیاست سے دور رہنے کی نصیحت کررہا تھا کہ اس دوران تلخ کلامی پر ملزم نورالرحمن نے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکےتحقیقات کا آغاز کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتول بیٹا بیرون ملک مزدوری کر رہا تھا اور 2 ماہ قبل وطن واپس آیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے دیگر لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔