کوئٹہ میں بھی ایل پی جی گیس 265 کی بجائے 300 سے 320 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے، صارفین کا کوئی پرسان حال نہیں۔
کوئٹہ میں ایل پی جی گیس کی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا گیا، فی کلو قیمت 300 سے 320 روپے تک پہنچ گئی، صارفین کا کوئی پرسان حال نہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کے بلوں میں اضافے کے سبب متبادل راستہ ایل پی جی گیس تھی لیکن اب اس کی قیمت میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
دکانداروں کا مؤقف ہے کہ ڈسٹری بیوشن سے ایل پی جی گیس مہنگی ملتی ہے، سستی کیسے فروخت کریں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی گیس کی قیمتوں پر چیک اینڈ بینلس رکھا جائے۔