پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری اور پانچویں ٹی ٹوینٹی میں شکست دیتے ہوئے سیریز کی پہلی کامیابی سمیٹ لی تاہم اس دوران انتہائی مضحکہ خیز واقع تب پیش آیاجب محمد نواز کو گراونڈ میں ہی چھوڑ کر پاکستان کی پوری ٹیم روانہ ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق عمومی طور پر ٹیم مینجر تمام کھلاڑیوں کے بس میں سوار ہو جانے کے بعد آخری میں بس میں سوار ہوتے ہیں اور تمام کھلاڑیوں کی موجود گی کو یقینی بناتے ہیں لیکن ٹیم مینجر سب سے پہلے بس میں سوار ہوئے اور محمد نواز کو گراونڈ کے باہر ہی چھوڑ آئے ۔
قومی کرکٹ ٹیم بس میں بیٹھ کر روانہ ہو گئی اور جب محمد نواز گراونڈ سے باہر آئے تو دیکھ کر حیران رہ گئے ، ، محمد نواز نے بتایا کہ میں چائے بنا رہا تھا اور یہ لوگ مجھے چھوڑ کر نکل گئے ۔بہرحال گراونڈ انتظامیہ نے سیکیورٹی سٹاف کو اطلاع کی اور محمد نواز کیلئے بس کو رکوایا ۔
دوسری جانب محمد کو تاحال بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلئے این او سی جاری نہیں کیا گیاہے ، انہوں نے سماء نیوزسے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلئے این او سی اپلائی کیا ہے ،مجھے این او سی اپلائی کرنے میں بھی دیر ہو گئی تھی ، ابھی میں این او سی کے انتظار میں ہوں ، ہفتہ اور اتوار کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے ، امید ہے بی پی ایل کیلئے این او سی جاری کر دیا جائے گا ۔