افغانستان میں مبینہ طور پر بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں بھارتی مسافرطیارہ گر کرتباہ، طیارہ بدخشاں صوبے کے پہاڑی علاقے میں گرا۔
بدخشاں کے مقامی حکام کے مطابق یہ مسافر طیارہ گزشتہ رات ریڈار سے غائب ہوگیا تھا اور صوبے کے ضلع زیباک کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں گرگیا ہے۔ حادثے کے حوالے سے مزید کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔
دوسری جانب خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں گرنے والا طیارہ بھارتی نہیں تھا بلکہ طیارہ چاڑٹرڈ تھا جو بھارت سے ماسکو جارہا تھا، طیارہ مراکو میں رجسٹر تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ڈی ایف 10 طیارہ تھا، روسی حکام افغانستان حکام سے رابطے میں ہیں، طیارے میں ممکنہ طور پر 6 افراد سوار تھے۔
An Indian passenger plane crashed in the mountains of Topkhana alongside the districts of Kuran-Munjan and Zibak of Badakhshan province, said head of the department of Information and Culture of Badakhshan, Zabihullah Amiri.
— TOLOnews (@TOLOnews) January 21, 2024
He said that a team has been sent to the area to… pic.twitter.com/Ny5wj8VIiU