پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟، ماہرین فلکیات نے ممکنہ تاریخ بتا دی ہے، جس کے مطابق یکم رمضان المبارک 11 مارچ کو ہوگی ،تاہم حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند کی رویت دیکھنے کے بعد کریگی۔
تفصیلات کے مطابق 26 سال بعد رمضان المبارک کی سردیوں میں آمد ہو گی، آئندہ ڈیڑھ دہائی سے زائد عرصے کیلئے ماہ مبارک کی آمد موسم بہار، موسم سرما اور موسم خزاں میں ہو گی۔دنیا بھر کے مسلمان مارچ میں رمضان کا استقبال کریں گے، یوں رواں سال رمضان المبارک 26 سال کے بعد سردیوں میں آرہا ہے۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سال 2024 سے رمضان سردیوں میں آتا رہے گا تاہم ابتدائی دو سال تک رمضان کا آخری حصہ موسم بہار میں ہوگا۔اس کے بعد 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اورپھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئے گا۔
ماہرین کی جانب سے فلکی حساب سے پاکستان ،سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔