پاکتان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر علی ضیاء 66 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، انہوں نے 165 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر علی ضیاء لاہور میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 66 برس تھی۔
علی ضیاء نے پاکستان کی جانب سے 165 فرسٹ کلاس میچز کھیلے، وہ گزشتہ دس روز سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
پی سی بی کے مطابق علی ضیاء نے اپنے کیریئر میں 8ہزار 579 رنز بنائے جبکہ 241 وکٹیں بھی لیں، انہوں نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کے منیجر کے طور پر خدمات بھی انجام دیں۔