دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگی اور ملکی سلامتی کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے پاکستان نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن انتہائی جانفشانی سے مصروف عمل ہے۔
ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے اس دور میں جنگیں صرف روایتی ہتھیاروں سے نہیں لڑی جاسکتیں، الیکٹرانک وار فیئر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائبر سکیورٹی میں مہارت حاصل کئے بغیر جنگ میں کامیابی ممکن نہیں۔
نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن 1996ء سے ملکی دفاع کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق مضبوط بنانے کیلئے عسکری الیکٹرانکس آلات اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے جدت پسندی اور خود انحصاری کی طرف گامزن ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی، دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے اور ربورٹس کی تیاری نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کا طرہ امتیاز ہے۔
آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور داخلی سکیورٹی کے شعبوں کے ساتھ ساتھ نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن سائبر سکیورٹی، الیکٹرومیڈیکل اور ریڈیو فریکیونسی کے آلات کی تیاری بھی کرتا ہے۔
نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن نے بارودی سرنگیں تلف کرنے اور مسلح افواج کے جانی نقصان کو کم کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے حامل روبوٹس بھی بنا رہا ہے۔
نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن مسلح افواج کی تکنیکی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف بین الاقوامی کلائنٹس سمیت نجی و سرکاری شعبوں کو بھی معاونت فراہم کرتا ہے۔
جدید ٹیکنالوجی کے تقاضوں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی الیکٹرانک وار فیئرمیں نمائندگی کیلئے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن واحدادارہ ہے، قومی سلامتی کے حوالے سے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کی خدمات لائق تحسین ہیں یہ ادارہ دفاعی شعبے میں خود انحصاری کی جانب اہم پیش رفت ہے۔