سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 4 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں ٹریفک حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق چاروں افراد کا تعلق پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے رضا آباد سے تعلق رکھنے والے افراد روزگار کیلئے سعودی عرب گئے تھے، چاروں افراد عمرہ کیلئے بایو میٹرک کروانے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت محمد طارق، محمد رمضان، عبدالشکور، اور اسد علی کے ناموں سے ہوئی ہے جبک زخمی شخص کا نام محمد نواز ہے، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جاں بحق افراد کی میتیں وطن بھجوانے کیلئے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے ضروری دستاویزی کارروائی شروع کردی ہے۔