اپنےمنفرد اندازگائیکی کے لیےمشہورگلوکارچاہت فتح علی خان اب موسیقی کے بعد سیاست کےذریعے بھی عوام کا امتحان لیں گے،اپنی پارٹی رجسٹرڈ کرانے کے لیے الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔
چاہت فتح علی خان نےموسیقی کے میدان میں شہرت کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب سیاست کےمیدان میں باقاعدہ قدم رکھ دیا، انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیےالیکشن کمیشن پہنچے اورپارٹی رجسٹریشن سےمتعلق فارم بھی وصول کرلیا۔
اس موقع پرچاہت فتح علی خان کہتےہیں انہیں بچپن سےہی سیاست کا شوق تھا، جلد اُن کی پارٹی کا نام اورمنشور بھی عوام کے سامنے آ جائے گا۔