لاہور پولیس نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث تحریک انصاف کے رہنما خالد گجر کو گرفتار کرلیا۔
پی ٹی آئی رہنما خالد گجرکو شوکت خانم اسپتال جوہرٹائون کے باہر سے گرفتار کیاگیا، نومئی کے واقعات کے بعد خالد گجر مفرور تھے۔
واضح رہے کہ نو مئی کے بعد سے پی ٹی آئی کے اکثر رہنماؤں کو نقصِ امن سمیت مختلف مقدمات کے تحت حراست میں لیا گیا۔ تاہم ان میں سے ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو تاحال روپوش ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں لاہور پولیس نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث مفرور ملزمان کی گرفتاری کےلیے دوبارہ کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے مفرور 320 ملزمان کی لسٹیں تیارکرکے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔
ملزمان کی گرفتاری کےلیے سی آئی اے اور انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں۔ یاد رہے کہ لاہور میں 9 مئی کے واقعات میں پولیس نے دہشت گردی دفعات کے تحت 14ایف آئی آرز درج کیں ہیں۔