سخت سردی وبال جان بن گئی،گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران پنجاب بھر میں نمونیہ سے چھ بچوں کی اموات رپوٹ ہوئی۔
محکمہ صحت پنجاب کےمطابق پنجاب میں نمونیہ کے ایک سو چالیس کیسز سامنے آئے جن میں ساٹھ صرف لاہور سےرپورٹ ہوئے،لاہورمیں گزشتہ روز نمونیہ کے 60 مریض رپورٹ ہوئے،جن میں سے ایک بچےکی موت ہوئی۔
محکمہ صحت پنجاب کےمطابق پنجاب میں نمونیہ کے4 ہزار900 سے زائدمریض رپورٹ ہوئے۔ لاہورمیں جنوری کےدوران نمونیہ کے780مریض سرکاری اسپتالوں میں آئے،لاہور کے چلڈرن اسپتال میں60سےزائدنمونیہ کاشکار بچےزیرعلاج ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب نے والدین کو بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کاکورس مکمل کروانے اور غیرضروری گھروں سےباہرنہ نکالنے کی ہدایت کی ہے۔