پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی،وزیراعظم بننے کے بعد بلاول بھٹو کا پہلا ایجنڈا عوام کی خدمت ہوگا۔
پی پی پی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ٹنڈو الہ یار کے علاقے شاہ پور میں جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی،بلاول بھٹو واحد سیاست دان ہے جو عوام کی حقوق کی جنگ لڑرہےہیں۔
آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ آٹھ فروری کوتیرپرمہر لگا کرموقع دیں کہ بلاول آپ کے حقوق کی جدوجہد کرسکیں۔