پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے سلسلے میں 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہوگئی۔ پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہوگئی۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اقتصادی جائزے کی منظوری گزشتہ ہفتے دی تھی۔ آخری اقتصادی جائزے کے بعد پاکستان کو مزید 1.1 ارب ڈالر ملیں گے۔