وزارت صحت نے کراچی اور پشاور سمیت پاکستان کے9 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق کوئٹہ، مستونگ، ملتان، پشاور، نوشہرہ اور حب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے جبکہ کراچی ملیر، کراچی جنوبی اور ڈی آئی خان کے نمونوں میں بھی وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہےکہ تمام نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے جبکہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کا واحد ذریعہ پولیو ویکسینیشن ہے۔ حکام کے مطابق پولیو وائرس کو پھیلنے سے روکنے کا واحد زریعہ پولیو ویکسین ہے۔