پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل آج بھی برقرار ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر میں 0.05 فیصد کمی ہوگئی، انٹربینک میں پاکستانی روپے میں امریکی کرنسی 280.10 روپے پر آگئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں آج بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ انٹربینک میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 49 پیسے کی کمی سے 279 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر دن بھر اتار چڑھاو کے بعد واپس 280.24 روپے پر بند ہو گیا تھا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 48 پیسے کمی دیکھنے کو ملی تاہم کاروبار کے اختتام کے وقت ڈالر نے واپسی کا سفر شروع کیا اور 280.24 روپے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281.25 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
ماہرین کا کہناہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے 70 کروڑ ڈالر کی منظوری کے بعد ڈالر کی قیمت میں استحکام دکھائی دے رہاہے اور ممکنہ طور پر آئندہ چند روز میں ڈالر کی قدر میں کمی بھی متوقع ہے۔