پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی آغاز کےبعد تیزی کارجحان دیکھا جارہا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکامثبت آغاز سے ہوا ہے،جہاں 100 انڈیکس 220 پوائنٹس بڑھکر63955 پوائنٹس پرپہنچ گیا
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ 63 ہزار 737 پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب انٹربینک میں بھی کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے،انٹر بینک میں آج ڈالر 15 پیسےسستا ہونے کے بعد 280 روپے 10 پیسےکا ہو گیا۔