آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے کھلاڑی ناصر حسین پر دو سال کی پابندی لگا دی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش کے کرکٹر ناصر حسین پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 2 سال کی پابندی عائد کر دی ہے ۔
آئی سی سی کے مطابق ناصر حسین نے کوڈ کی تین شقوں کیخلاف ورزی تسلیم کی ہے ، انہوں نے ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی جس پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ، ناصرحسین کو دو سال پابندی کے علاوہ 6 ماہ معطلی کی سزا کا بھی سامنا کرنا ہوگا، ناصر حسین معطلی سزا کی شرائط پر مطمئن کرنے پر 7 اپریل 2025 سے کرکٹ کی سرگرمیاں شروع کر سکیں گے ۔