عثمان خواجہ کا غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی مدد کا انوکھا اقدام سامنے آیا ہے۔
عثمان خواجہ نے"فریڈم اینڈ ایکویلیٹی" نام کی ٹی شرٹس بیچنے کا آغازکردیا،شرٹ پر "آزادی انسانی حقوق ہے" اور "تمام زندگیاں برابرہیں" کے لکھائی درج ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کرکٹرعثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ ٹی شرٹس کی فروخت سے آنےوالی تمام آمدنی غزہ کےبچوں کو جائے گی،ٹی شرٹس تمام سائز اور رنگوں میں دستیاب ہوں گی،شرٹ خرید کر اُن لوگوں کی مدد کریں جو جدوجہد کر رہے ہیں۔
I've team up with @electric_wicky to bring you the Uzzy "Freedom and Equality" T shirts. All profits will be donated to the 'Unicef Children of Gaza' appeal 🍉. For those who can, please purchase to help support those who are struggling and spread the word! Link in my Bio! ❤️ pic.twitter.com/h2HOtZ7f1p
— Usman Khawaja (@Uz_Khawaja) January 16, 2024
یاد رہےکہ عثمان خواجہ نے پریکٹس میں مظلوں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے سلوگن والے جوتے پہنے تھے۔غزہ کےمظلوم فلسطنیوں کےلئےآواز بلند کرنے پر آئی سی سی عثمان خواجہ کو سزا سنا چکا ہے۔